23 ستمبر 2025 - 12:50
مآخذ: ابنا
مسعود پزشکیان نیویارک روانہ ہو گئے، ایرانی قوم کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہو گئے ہیں۔ روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ یہ سفر اقوام متحدہ میں شرکت کے لیے ہے اور یہ ایک موقع ہے کہ ہم اپنے مؤقف اور نظریات عالمی برادری کے سامنے رکھ سکیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہو گئے ہیں۔ روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ یہ سفر اقوام متحدہ میں شرکت کے لیے ہے اور یہ ایک موقع ہے کہ ہم اپنے مؤقف اور نظریات عالمی برادری کے سامنے رکھ سکیں۔

مسعود پزشکیان نے تہران کے مہرباد ائیرپورٹ سے نیویارک کے لیے روانہ ہوتے ہوئے کہا کہ اس سال کا نعرہ اتحاد سے سب کی ترقی اور پیشرفت ہے۔ انہوں نے دنیا میں بڑھتے ہوئے یکطرفہ رویے اور طاقتور ممالک کے استبدادی عمل پر افسوس کا اظہار کیا جو انسانیت کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔

پزشکیان نے خاص طور پر غزہ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بچے بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ اسرائیل ہر روز وہاں بمباری کر رہا ہے اور ترقی یافتہ ممالک حقوق انسانی کا دعویٰ کرتے ہوئے اس صورتحال کو سہارا دے رہے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہر انسان، کسی بھی نسل یا قوم سے تعلق رکھتا ہو، زندگی کے حقوق کا حامل ہے اور کسی کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا سفر عدل، امن اور انسانیت کے اصولوں پر مبنی ہے اور وہ دنیا کے مختلف سربراہان اور ایرانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام ممالک کو مساوی سلامتی کا حق حاصل ہے، اور یہ حق صرف اسرائیل کو مخصوص نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سفر ایک اہم موقع ہے تاکہ ایرانی قوم کے اعتقادات کو پوری دنیا کے سامنے واضح کیا جا سکے۔

پزشکیان اقوام متحدہ کے مقر پر ۸۰ویں جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے اور وہاں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، مختلف ممالک کے سربراہان اور حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ نیویارک میں مقیم ایرانیوں اور دیگر گروہوں سے بھی ملاقاتیں کر سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha